بنٹوال 17/ نومبر (ایس او نیوز) میلکار میں ایک موٹر بائک اور لاری کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گنیش نامی بائک سوار شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گنیش اپنی بائک پر ساجیپا سے میلکار کی طرف جا رہا تھا، اس دوران مانی سے منگلورو جانے والی لاری نے اسے سامنے سے ٹکر ماری ۔ تصادم اس قدر خطرناک تھا کہ نہ صرف بائک بلکہ سڑک پر موجود لوہے کا گول جنگلہ بھی بری طرح تباہ ہوگیا ۔ تصادم کا یہ خطرناک منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ۔